بلوچستان ۔ ڈیگاری میں کوئلے کی کان حادثے میں 4 مزدور جاں بحق

coal mine
8

مانیٹئرنگ ڈیسک کوئٹہ (24 گھنٹے )

Coal Miners Trapped

بلوچستان کے علاقے ڈیگاری میں کوئلے کی کان میں ہونے والے حادثے میں 4 مزدور جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک کو بچالیا گیا، مزید کان کنوں کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔

ڈائریکٹر جنرل پاکستان ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی  عمران زرکون کے مطابق کان میں پھنسے مزدوں کی تلاش کے لیے گزشتہ 48 گھنٹوں سے آپریشن جاری ہے۔

نجی نیوز چینل کے مطابق سیکریٹری مائنز اینڈ منرلز زاہد سلیم اور ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عمران زرکون ڈیگاری حادثے کے ریسکیو آپریشن کی رات گئے تک نگرانی میں مصروف رہے۔

دوسری طرف حادثے کے خلاف مزدورں نے انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا جبکہ اس حادثے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

احتجاج کرنے والے مائنز لیبر نے ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عمران زرکون اور سیکریٹری مائنز زاہد سلیم سے مذاکرات کیے جو کامیاب ہوئے جس کے بعد احتجاج ختم کردیا گیا۔

عمران زرکون نے مزدوروں کو یقین دہانی کروائی کہ کان میں پھنسے ہوئے مزدوروں کو نکالنے کے لیے تمام وسائل بروائے کار لائے جارہے ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل پی ایم ڈی اے نے کہا کہ آخری کان کن کو نکالے جانے تک ریسکیو آپریشن جاری رہے گا۔

انہوں نے مزدوروں کو بتایا کہ ریسکیو ایمبولینسز، میڈیکل ٹیمیں بمہ فرسٹ ایڈ اس وقت جائے حادثہ پر موجود ہیں اور امدادی کارروائی میں مصروف ہیں۔

عمران زرکون نے کہا کہ اس وقت 5 کان کن پھنسے ہوئے ہیں، جبکہ 4 ہزار فٹ گہری کان سے مزدوروں کو نکلانے میں ریکسیو کو کئی مشکلات کا سامنا ہے۔

جواب چھوڑیں