بلوچستان کے حجاج کرام کراچی ایرپورٹ پر رل گئے۔

Hajj
97

مانیٹئرنگ ڈیسک (24 گھنٹے)

Protest Flight Delay

کراچی جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آنے والے حجاج نے کوئٹہ کی فلائٹ کئی گھنٹے لیٹ ہونے اور مسافروں کو بسوں سے کوئٹہ جانے کا کہنے پر شدید احتجاج کیا۔

جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے نجی ایئرلائن کی پرواز کو کوئٹہ روانہ ہونا تھا تاہم کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود فلائٹ نہیں آئی جس پر مسافروں نے شدید احتجاج کیا جس کے باعث دیگر پروازوں سے آنے والے مسافر پھنس گئے

ذرائع کے مطابق نجی ایئر لائن کی انتظامیہ نے مسافروں کو بسوں سے کوئٹہ جانے کا کہا جس پر مسافروں نے احتجاج کیا، تمام تر صورتحال پر ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ جدہ سے کراچی پی آئی اے کے ذریعہ مسافروں کو لایا گیا۔

پی آئی اے کا نجی ائیرلائن سے معاہدہ ہوا تھا اور کراچی سے کوئٹہ کے لئے نجی ایئرلائن کی اپنی پرواز جانی تھی۔

جواب چھوڑیں