پنجاب ۔ختم نبوت کی بنیاد پر حملوں کا خدشہ ۔ پولیس نے دیگر اداروں سےمدد مانگ لی

Punjab Government
40

مانیٹئرنگ ڈیسک (24 گھنٹۓ

Punjab Attack

کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے آئی ایس آئی اور ملٹری انٹیلی جنس سمیت دیگر خفیہ اداروں کو صوبے میں ختم نبوت کو بنیاد بنا کر اہم شخصیات پر حملہ کرنے کے اہل عناصر کی نشاندہی میں مدد مانگ لی ہے۔

ایک قومی روزنامے کے مطابق ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی رائے محمد طاہر کی طرف سے سیکٹر کمانڈر آئی ایس آئی پنجاب، سیکٹر کمانڈر ملٹری انٹیلی جنس، جوائنٹ ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس بیورو اور ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ کے نام لکھے گئے

 ایک خط میں کہا گیا ہے کہ وفاقی وز یر داخلہ احسن اقبال پر ایک بنیاد پرست عابد حسین نے حملہ کر دیا۔

ابتدائی تفتیش میں پتہ چلا ہے کہ ملزم بنیاد پرست ہو چکا ہے اور وہ اپنے خیالات کے مطابق ہر ایسے شخص پر حملہ کر کے اسے قتل کرنے کے لئے تیار ہے جس نے ختم نبوت کے خلاف کچھ کہا ہے۔

؎ ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کے مطابق معاشرے میں ایسے عناصر موجود ہیں جو دیگر سیاسی شخصیات اور سرکاری افسران پر اپنے خیالات کے مطابق حملے کر سکتے ہیں

لہٰذا ایسے عناصر جن میں ایسے حملے کرنے کی صلاحیت پائی جاتی ہو، کی نشاندہی کر کے کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کو ایک ہفتے کے اندر آگاہ کیا جائے تاکہ مقامی پولیس کو الرٹ کر کے ان کے خلاف ایکشن لیا جا ئے

جواب چھوڑیں