شہبا زشریف لندن سے واپسی پر اسحاق ڈار کو ساتھ لانا نہ بھولیں ۔ صمصام بخاری

Sasam Bukhari
2

مانیٹئرنگ ڈیسک اوکاڑہ (24 گھنٹے )

Govt”S Spokesmen

صوبائی وزیر اطلاعات صمصام بخاری نے کہا ہے کہ شہبا زشریف لندن سے واپسی پر اسحاق ڈار کو ساتھ لانا نہ بھولیں، زرداری اور شریف ایک دوسرے کو داؤ لگانے کے چکرمیں ہیں، پیپلزپارٹی اور نواز لیگ کاگٹھ جوڑ پھر بےنقاب ہونے جا رہا ہے۔

صمصام بخاری نے اوکاڑہ میں ایک تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عید کے بعد صرف بجٹ آئے گا، کوئی احتجاجی تحریک نہیں چلے گی،حکومت کے نزدیک مسائل کا حل اولین ترجیح ہے

انہوں نے کہا کہ سابقہ حکمران مشکلات کے انبار چھوڑ گئے، تاہم اب صورتحال بہتری کی طرف جا رہی ہے، سزا یافتہ شخص کےجیل میں ہونے پر بھی سیاست کی جا رہی ہے، نواز لیگ کی سیاست مفادپرستی کے گرد گھومتی ہے

جواب چھوڑیں