پنجاب حکومت نے میٹرو بسوں کے کرایے میں اضافہ کردیا

Metro Bus
11

مانیٹئرنگ ڈیسک لاہور (24 گھنٹے )

Metro Bus

پنجاب حکومت نے نیا بجٹ پیش کرنے کے ساتھ  لاہور اور راولپنڈی کی میٹرو بسوں کے کرایوں میں 10 روپے کا اضافہ کردیا۔ محکمہ خزانہ پنجاب کے مطابق کرایوں میں 10روپے کے اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔

نجی  نیوز چینل  کے مطابق حکومت میٹرو بسوں پر سالانہ 9ارب روپے کی سبسڈی دے رہی تھی۔محکمہ خزانہ پنجاب کے مطابق کرایوں میں اضافے سے سالانہ 9 ارب روپے کی سبسڈی میں ایک سے ڈیڑھ ارب روپے کی کمی ہوگی

پنجاب حکومت نے بسوں پر اشتہارات لگا کر ان سے آمدن حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پنجاب حکومت کے مطابق صوبے میں جاری دیگر منصوبوں پر بھی سبسڈی کم کردی گئی ہے۔

محکمہ خزانہ کے ذرائع کے مطابق اورنج لائن ٹرین کی تکیمل کےلئے 8اعشاریہ9ارب روپے کا تخمینہ ہے

جواب چھوڑیں