کراچی . تحریک انصاف کا 23 ویں یوم تاسیس کا جلسہ بد نظمی کا شکار

PTI’s 23rd foundation day
10

مانیئٹرنگ ڈیسک کراچی (24 گھنٹے )

Scuffle Breaks Out

کراچی میں منعقد ہونیوالا تحریک انصاف کا 23 ویں یوم تاسیس کے موقع پر ہونے والا جلسہ بد نظمی کا شکار ہوگیا۔

جلسے میں کارکن آپس میں گتھم گتھا ہوگئے ،ایک دوسرےپر لاتوں اور گھونسوں کے ساتھ کرسیاں پھینکنے کےساتھ ساتھ پتھرائو بھی کیا۔

کارکنوں نے پارٹی کی صوبائی قیادت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی جبکہ اسٹیج سے کارکنوں کو روکنے کی بھی کوشش کی گئی لیکن کارکنوں نے قیادت کی ایک بھی نہ سنی۔

پی ٹی آئی کارکنوں کے آپس میں لڑنے اور فساد کے باعث کئی کارکن زخمی بھی ہوئے۔

کراچی کے علاقے گلشن اقبال کے منگل بازار گراؤنڈ میں یوم تاسیس کے جلسے کا انعقاد کیا گیاتھا، جو کہ کسی بڑے پارٹی لیڈر کے خطاب کیے بنا ہی ختم کردیاگیا۔

جواب چھوڑیں