پاک سرزمین پارٹی کے رہنمائوں کا عشرت العباد سے رابطہ۔ نئی سیاسی پارٹی کیلئے مشاورت۔ذرائع

Ishrat ul ibad
4

مانیٹئرنگ ڈیسک(24 گھنٹے)

New Party

پاک سرزمین پارٹی ( پی ایس پی ) کے متعدد رہنمائوں نے سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے رابطہ کرلیا

پی ایس پی کے مرکزی رہنمائوں نے ڈاکٹر عشرت العباد سے نئی جماعت بنانے پر مشاورت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق انیس ایڈووکیٹ ،رضا ہارون ،ڈاکٹر صغیر ، وسیم آفتاب ،سلیم تاجک اور شکیل عمر نے الیکشن 2018ء میں ناکامی کے بعد مصطفیٰ کمال اور انیس قائمخانی سے راہیں جدا کرلیں۔

ذرائع کے مطابق پی ایس پی قیادت سے راہیں جدا کرنے والے رہنمائوں نے سابق گورنرسندھ سے نئی پارٹی کےلئے صلاح مشورے کئے ہیں جبکہ عشرت العباد کی قیادت میں مشترکہ لائحہ عمل بنانے پر غور بھی کیا ۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم چھوڑ کر پی ایس پی میں شامل ہونے والے ان رہنمائوں نے سندھ کے شہری علاقوں کی بہتری کےلئے نئی پارٹی بنانے پر غور کیا ہے۔

جواب چھوڑیں