پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کی افتتاحی تقریب دبئی میں جاری

PSL Opening
9

مانیئٹرنگ ڈیسک(24 گھنٹے )

Opening Ceremony

پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کی افتتاحی تقریب دبئی میں جاری ہے، ہر طرف رنگ و نور کی بہار ہے اور حاضرین کا جوش و خروش۔

افتتاحی تقریب میں جنون گروپ، آئمہ بیگ، فواد خان اور بونی ایم گروپ سمیت دیگر فنکار پرفارم کریں گے۔چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فرنچائزز اور اسپانسرز پارٹنرز کا شکریہ ادا کیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل 4 کی افتتاحی تقریب دیکھ کر بہت خوشی ہورہی ہے۔احسان مانی نے ایونٹ کے انتظامات پر یو اے ای کی حکومت کا بھی شکریہ ادا کیا۔مارچنگ بینڈ نے فائنل کاؤنٹ ڈاؤن کی دھن بجائی، جسے اسٹیڈیم میں موجود شائقین کرکٹ نے خوب سراہا۔اس کے ساتھ ساتھ آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔

یونی ایم گروپ نے 70ء کے اوائل کے اپنے مشہور زمانہ گیت ’’ڈیڈی کول‘‘، ’’ما بیکر‘‘ سناکر حاضرین کو سحر میں مبتلا کردیا۔اس کے بعد آئمہ بیگ اور شجاع حیدر نے نازیہ حسن کے مقبول ترین گیت ’’ڈسکو دیوانے‘‘ گاکر حاضرین کو جھومنے پر مجبور کردیا۔

جنون گروپ کے علی عظمت اور سلمان احمد نے بھی خوب رنگ جمایا اور ’’یار بنا دل نہیں لگتا‘‘، ’’ہے جذبہ جنون تو ہمت نہ ہار‘‘ اور ’’نی ہیرے‘‘ سمیت مقول گیت  گا کر تقریب کو چار چاند لگا دیئے

۔سابق صدر پرویز مشرف بھی اس موقع پر موجود تھے۔

جواب چھوڑیں