وزیراعظم عمران خان کی تقریر۔ مقبوضہ کشمیر میں لوگ خوشی میں گھروں سے باہر نکل آئے

India Kashmir File
10

مانیٹئرنگ ڈیسک سری نگر :  ( 24 گھنٹے )

Prime Minister

وزیراعظم عمران خان کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے بعد مقبوضہ کمشیر میں لوگ خوشی سے باہر نکل آئے اور پاکستان کے حق جبکہ بھارت کے خلاف نعرے بازی کی جبکہ ساتھ ہی سیکیورٹی فورسز نے وادی میں پابندیاں مزید سخت کردیں۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق  مقبوضہ کشمیر میں مواصلاتی رابطے منقطع ہونے اور مسلسل لاک ڈ اؤن کے باعث عوام کو درپیش مشکلات کو موثر طریقے سے سامنے لانے کے بعد مقبوضہ وادی کے لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا۔

رپورٹ کے مطابق سری نگر میں بڑی تعداد میں بھارتی فوجیوں کی موجودگی میں لوگ گھروں سے باہر آئے پٹاخوں اور رقص کرکے اسے منایا۔

اس موقع پر لوگوں نے پاکستان اور آزادی کی حمایت میں جبکہ بھارت کی مخالفت میں سخت نعرے بازی بھی کی۔

وزیراعظم عمران خان کی تقریر کے بعد سیکڑوں لوگ اپنے گھروں سے باہر آئے اور ان کے حق میں نعرے بازی کی اور بھارت کے قبضے سے کشمیر کی آزادی کا مطالبہ کیا۔

انتطامیہ نے سری نگر میں عمران خان کی تقریر کے بعد لوگوں کو مظاہروں سے روکنے کے لیے پابندیاں مزید سخت  کردیں

اس حوالے سے حکام اور 2 عینی شاہدین کے مطابق سری نگر میں لاؤڈ اسپیکر لگی ہوئی پولیس وین سے نقل و حرکت پر پابندیوں کا اعلان کیا جاتا رہا جبکہ مظاہروں سے روکنے کے لیے اضافی دستے بھی تعینات کردیے گئے۔

اس بارے میں ایک پولیس افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ‘عمران خان کی تقریر کے بعد گزشتہ شب سری نگر شہر میں مظاہروں کے بعد یہ اقدام ضروری تھا’۔

جواب چھوڑیں