بھارت اوراسرائیلی قیادت ووٹ لینے کی خاطر اپنے عوام کو گمراہ کر رہی ہیں ۔ عمران خان

Imran Khan Address
9

مانیئٹرنگ ڈیسک اسلام آباد:(24 گھنٹے )

PM Imran Khan

وزیر اعظم عمران خان نے بھارت اور اسرائیل کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ووٹ لینے کے لیے دونوں ملکوں کی قیادت اپنے عوام کو گمراہ کر رہی ہے۔

وزیر اعظم نے منگل کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی اور اسرائیلی قیادت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کی قیادت الیکشن میں فتح کے لیے اپنے عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔

وزیر اعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ جب اسرائیل اور بھارت محض ووٹ کے حصول کے لیے عالمی قوانین، اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل اور اپنے آئین کے برعکس مقبوضہ مغربی کنارے اور مقبوضہ کشمیر پر قبضے کی کوشش کرتے ہوئے اخلاقی دیوالیہ پن کا مظاہرہ کرتے ہیں تو کیا ان کے عوام کو غصہ اور حیرت نہیں ہوتی کہ یہ انتخابات میں کامیابی کے لیے کس حد تک جا سکتے ہیں۔

اسرائیل کے وزیرِ اعظم بنیامین نتن یاہو کا کہنا ہے کہ اگر وہ دوبارہ اقتدار میں آئے تو غربِ اردن میں یہودی آبادیوں کو اسرائیل کا حصہ بنا دیں گے عالمی قوانین کے تحت یہ بستیاں غیرقانونی ہیں لیکن اسرائیل ان قوانین کو تسلیم کرنے سے انکاری ہے اور اسے اسرائیل کا حصہ بنانے کے درپے ہے۔

گذشتہ ماہ امریکہ نے شام سے 1967 میں قبضہ کی ہوئی گولان کی پہاڑیوں کو اسرائیل کا حصہ تسلیم کر لیا تھا جبکہ اس سے قبل یروشلم کو اسرائیلی دارالحکومت بھی تسلیم کر لیا گیا تھا۔

جواب چھوڑیں