مقبوضہ کشمیرمیں گورنر راج کی مدت مکمل , قابض بھارتی حکومت نے صدارتی راج نافذ کردیا

held Kashmir
5

مانیٹئرنگ ڈیسک(24 گھنٹے)

Indian-occupied Kashmir

مقبوضہ کشمیر میں گورنر راج کی مدت مکمل ہونے پر قابض بھارتی حکومت نے وادی میں صدارتی راج آجسے نافذ کردیا۔

  مقبوضہ کشمیر کے گورنر ستیاپال نے گورنر راج کی مدت مکمل ہونے کے بعد  گزشتہ روز   قابض بھارتی حکومت کو خط لکھا جس میں انہوں نے صدارتی راج کے نفاذ کی سفارش کی۔

نریندر مودی حکومت نے گورنر کی سفارشات کی منظوری دیتے ہوئے سمری صدر رام ناتھ کووند کو ارسال کی جس پر انہوں نے دستخط کردیے۔

صدر کی منظوری کے بعد مقبوضہ کشمیر میں آج سے صدارتی راج نافذ ہوگیا جس کے تحت ریاست کے تمام آئینی، انتظامی اختیارات پارلیمنٹ کو منتقل ہوجائیں گے

رواں سال جون میں مقبوضہ کشمیر اسمبلی میں کٹھ پتلی حکومت کی اتحادی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے حکمراں اتحاد سے علیحدگی اختیار کی جس کے بعد وزیراعلیٰ محمودہ مفتی کی حکومت اسمبلی میں اکثریت کھو بیٹھی۔

جواب چھوڑیں