کشمیری بھائیھوں کے ساتھ تھے اور ساتھ رہیں گے ۔ صدر پاکستان

President Arif Alvi
6

مانیٹئرنگ ڈیسک (24 گھنٹے )

President of Pakistan

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ کشمیری بھائیوں کو کسی موڑ پر تنہا نہیں چھوڑیں گے، ہم ان کے ساتھ تھے، ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے، آج کا یوم آزادی کشمیری بھائیوں سے اظہارِ یکجہتی کا دن ہے۔

اسلام آباد کے کنونشن سینٹر میں پرچم کشائی کی تقریب میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اسپیکر قومی اسمبلی، وفاقی کابینہ کے ارکان، غیرملکی سفارت کار سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

پرچم کشائی کی مرکزی کی تقریب میں اعلیٰ سول اور فوجی قیادت سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شریک تھے۔

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کنونشن سینٹر میں قومی پرچم لہرایا اور اس موقع پر قومی ترانہ بھی پڑھا گیا۔ بعدازاں تقریب کا باقاعدہ آغاز قرآن پاک کی تلاوت اور نعت رسول ﷺ سے ہوا۔

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کنونشن سینٹر میں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پوری قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آج کا دن قومی تاریخ میں اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری دعا ہے کہ سبزہلالی پرچم تا قیامت یوں ہی لہراتا رہے، یہ پرچم امن وخوشحالی کی کرنیں ہرآنگن میں بکھیرتا رہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ دنیا دیکھ رہی ہے کہ پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے، ہم اپنے کشمیری بھائیوں کو کبھی بھی تنہا نہیں چھوڑیں گے، ہم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ تھے، ہیں اور ساتھ رہیں گے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ہم نے بھارت سے اپنے سفارتی تعلقات میں کمی کی ہے، ہم نے بھارت سے اپنے تجارتی تعلقات معطل کیے ہیں۔

صدر پاکستان نے بھارت کی طرف سے اٹھائے گئے غیرمنصفانہ اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیرعالمی سطح پرتسلیم شدہ تنازعہ ہے، طے ہوا تھا کہ مسئلہ کشمیرکو مذاکرات سے حل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ طے ہوا تھا کہ کوئی بھی ملک کشمیرکی حیثیت کو تبدیل نہیں کرے گا۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ بھارتی اقدام شملہ معاہدے کی خلاف ورزی ہے، نہرونے کہا تھا کہ مسئلہ کشمیرکوکشمیریوں کی رائے سے حل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے سیکولرمعاشرے کا چہرہ بگاڑ کر رکھ دیا ہے، 2 قومی نظریے پرتنقید کرنے والے اب اپنی غلطی تسلیم کر رہے ہیں۔

صدر مملکت نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں سے سلوک نے اس کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب کردیا، 9 لاکھ فوج کے باعث مقبوضہ کشمیردنیا میں سب سے بڑا ملٹری زون بن چکا ہے۔

جواب چھوڑیں