جو فیصلہ ہوگا متحدہ اپوزیشن کا ہو گا ۔ آصف علی زرداری

Asif Ali Zardari
9

مانیٹئرنگ ڈیسک اسلام آباد (24 گھنٹے )

Asif Zardari

سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ جنوبی وزیرستان میں پیپلز پارٹی امیدوار کی گرفتاری دھاندلی کا آغاز ہے۔ الیکشن کمیشن اپنی ساکھ کیلیئے عمران مخلص وزیر کی رہائی کو یقینی بنائے

آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ انتخابی عمل کے دوران پیپلز پارٹی کے امیدوار کی گرفتاری قابل مذمت اور انتخابات کی ساکھ پر سوالیہ نشان ہے۔ تاہم گرفتاریوں سے پیپلز پارٹی کے حامیوں کے حوصلے پست نہیں ہونگے۔

سابق صدر آصف زرداری کا پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مریم بی بی ہماری بیٹی ھے، ہمارا نظریہ ہے کہ جو فیصلہ ہوگا، متحدہ اپوزیشن کا ہ وگا، ایک پارٹی کا کوئی فیصلہ نہیں ہوگا۔

آصف علی زرداری نےکہاکہ ہمارا نظریہ ہے ایک پارٹی کا کوئی فیصلہ نہیں ہوگا، ہم متحدہ اپوزیشن کے بیانیے کے ساتھ کھڑے ہیں۔مفاہمت سے متعلق سوال پرکہا کہ آپ کیسے کہہ سکتے ہیں مفاہمت کا سلسلہ شروع ہوا؟؟مگر آپ کا سوال ہی غلط ہے۔

جواب چھوڑیں