بلاول بھٹو اورنواز شریف کی ملاقات کا کوئی سیاسی ایجنڈانہیں ۔ قمرزمان کائرہ

qamar zaman qaira
8

مانیئٹرنگ ڈیسک (24 گھنٹے )

PPP, Nawaz Health

پیپلز پارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو اور نواز شریف کی ملاقات کا کوئی سیاسی ایجنڈانہیں میاں نواز شریف کو سرکاری و نجی طور پرتمام طبی سہولیات ملنی چاہئیں۔

پی پی پی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود کی بیٹی کی شادی کی تقریب میں میڈیا سے گفتگو میں قمر زمان کائرہ نے کہا کہ نوازشریف علیل ہیں، ان کا خاندان فکرمند ہے،بلاول بھٹو ملک سے باہر تھے اس لیے پہلے نواز شریف سے ملاقات کےلیے نہیں جاسکے۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ بی بی شہید نے بھٹو کے مخالفین کو بھی معاف کردیا تھا، آصف علی زرداری نے بھی مخالفین کو معاف کرکے سیاست کو  آگے بڑھایا۔قمر زمان کائرہ نے کہا کہ عمران خان کاپیپلز پارٹی سے بغض نظر آ رہا ہے، قائد اعظم،ذوالفقار علی بھٹو،بی بی شہید انگریزی بولتے تھے، بلاول بھٹو کو مختلف زبانوں پر عبور ہے،عمران خان کسی اور کی راہ پر چلتے ہیں جو انگریزی نہیں بولتے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سمیت پارٹی کے دیگر رہنماؤں نے پی پی پی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود کی بیٹی کی شادی کی تقریب میں شرکت کی

جواب چھوڑیں