عوامی رابطہ مہم . پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کا اجلاس 10جون کو طلب

bilawal bhutto
10

مانیٹئرنگ ڈیسک کراچی (24 گھنٹے )

CEC Meeting

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے سیاسی صورتحال اورعوامی رابطہ مہم کے لئے پی پی کی سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کا اجلاس 10جون کو اسلام آباد میں طلب کرلیا ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا پی پی پی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس پیردس جون کواسلام آباد میں سات بجے ہوگا

اجلاس کی مشترکہ صدارت چئیرمین پیپلز پارٹی اورصدرپی پی پارلیمنٹیرینز کریں گے، اجلاس میں سیاسی صورتحال اورعوامی رابطہ مہم کے لئے پارٹی کی حکمت عملی پرغورہوگا۔

قبل ازیں گھوٹکی میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے صوبائی مشیرصنعت، کھیل اور امور نوجوان سردار محمد بخش خان مہر، بنگل خان مہراورسابق وزیراعلیٰ مرحوم علی محمد خان مہر کے بیٹے احمد علی خان مہر سمیت نوجوان سیاسی رہنماؤں کے وفد نے ملاقات کی ۔

اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ اور لے پالک حکومت نے ملکی معیشت کا بیڑا غرق کردیا ہے، مہنگائی نے عوام کا خون چوس لیا ہے ، حکومت کو ہٹانے کیلئے عوام کو سڑکوں پر نکلنا ہوگا۔

جواب چھوڑیں