چوہدری شجاعت حسین آج وزیراعظم سے ملاقات کریں گے

Ch Shujaat
12

مانیئٹرنگ ڈیسک(24 گھنٹے )

Ch Shujaat

  مسلم لیگ (ق) کے سربراہ  چوہدری شجاعت حسین  آج وزیراعظم عمران خان سے  ملاقات کریں گے ، جس میں  مرکز میں بھی ق لیگ کومزیدایک وزارت اور کمیٹی کی سربراہی دینے پر بات چیت ہوگی۔

نجی نیوز چینل کے مطابق حکومت سے تحفظات کے پیش نظر وزیراعظم عمران خان اتحادیوں کومنانےخودمیدان میں آگئے، آج مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی وزیراعظم سےملاقات ہوگی، جس میں وزیراعظم اتحادیوں کے تحفظات دور کرنے کی کوشش کریں گے اور مرکز میں بھی ق لیگ کومزیدایک وزارت اورکمیٹی کی سربراہی دینےپر غور کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کےشیڈو ل میں بھی ق لیگ سے ملاقات شامل ہیں ، ملاقات میں ق لیگ صوبےاورمرکزمیں اپنے وزرا کو بااختیار بنانے کا معاملہ اٹھائےگی۔

وزیراعظم عمران خان مرحلہ وارایم کیوایم،بی اےپی اور جی ڈی اے سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔یاد رہے کہ 18 جنوری کو مسلم لیگ ق سے تعلق رکھنے والے وزیر معدنیات پنجاب عمار یاسر نے پارٹی قیادت کو اپنا استعفیٰ بھجوا دیا تھا، عمار یاسر کا کہنا تھا کہ میری وزارت اور کام میں بلاوجہ رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں، میں نے وزارت کا منصب ملک وقوم کی خدمت کے لیے قبول کیا تھا۔بعد ازاں گورنر پنجاب چوہدری سرور سے ق لیگ کے رہنما مونس الہٰی نے ملاقات کی تھی جس میں ق لیگ کو صوبہ پنجاب میں مزید ایک وزارت دینے پر اتفاق ہوا تھاچوہدری محمد سرور اور مونس الہیٰ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ق لیگ کے ناراض وزیر حافظ عمار کا بھی استعفیٰ واپس لینے کا فیصلہ ہوا تھا۔

جواب چھوڑیں