عید کے آخری دن بھی نواز شریف کو بیٹی اور والدہ سے ملنے نہیں دیا گیا ۔ مریم اورنگزیب

Maryam Aurangzaib media talk
2

مانیٹئرنگ ڈیسک (24 گھنٹے )

Waiting in Jail

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے نواز شریف کو عید کے آخری دن بھی گھروالوں سے نہ ملنے دینےکی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے عمران خان نوازشریف سے اپنی نالائقی اور نااہلی کا بدلہ لے رہے ہیں، ظلم جب حد سے بڑھ جائے تو مٹ جاتا ہے۔

لیگی ترجمان مریم اورنگزیب نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عید کا آخری دن ہے اورعمران خان نےنوازشریف کوان کی والدہ اور بیٹی سے نہیں ملنے دیا، نواز شریف کو اپنے گھروالوں سے نہ ملنے دینے سے آپ کی نااہلی اور نالائقی کم نہیں ہوگی۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف اِس لئے جیل میں ہیں کیونکہ عمران خان ووٹ چور نالائق، نااہل اور جھوٹے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کہ نوازشریف نے کھربوں کے پراجیکٹ لگائے لیکن ان پر ایک روپےکی کرپشن کا الزام تک نہ لگ سکا، نواز شریف اس لیے جیل میں ہیں کیونکہ آپ نے ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھنا تھا

جواب چھوڑیں