اے این ایف نے ن لیگی رہنما رانا ثنا اللہ کو لاہور سے گرفتار کرلیا

rana sanaullah
8

مانیٹئرنگ ڈیسک لاہور (24 گھنٹے )

PML N Leader

پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر اور رکن قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ کو اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے لاہور سے گرفتار کر لیا۔

نجی نیوز چینل کے مطابق ترجمان اے این ایف ریاضں سومرو نے رانا ثنا اللہ کی گاڑی سے منشیات برآمد ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ قبضے میں لی گئی منشیات کا وزن کیا جارہا ہے اور اس کی نوعیت اور مقدار کی جانچ پڑتال بھی کی جا رہی ہے۔

ریاض سومرو نے کہا کہ ریجنیل ڈائریکٹوریٹ اے این ایف لاہور سے تفصیلات حاصل کرنے میں دشواری کا سامنا ہے لیکن اے این ایف کسی کو بلاوجہ گرفتار نہیں کرتی۔

اے این ایف حکام کا کہنا تھا کہ فورس کمانڈر بریگیڈیئر خالد محمود تحقیقاتی عمل کی نگرانی کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ رانا ثنا اللہ کو اے این ایف کے پولیس اسٹیشن ون میں منتقل کیا گیا ہے اور اس معاملے پر اے این ایف ہیڈ کوارٹر راولپنڈی ریجنل ڈائریکٹوریٹ لاہور سے رابطے میں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ رانا ثنا اللہ کو اے این ایف کے پولیس اسٹیشن ون میں منتقل کیا گیا ہے اور اس معاملے پر اے این ایف ہیڈ کوارٹر راولپنڈی ریجنل ڈائریکٹوریٹ لاہور سے رابطے میں ہے۔

ذرائع کے مطابق رانا ثنااللہ کو پنجاب کے علاقے سیکھکی کے نزدیک اسلام آباد-لاہور موٹر وے سے گرفتار کیا گیا۔

جواب چھوڑیں