سو دن کی حکومت کا کریڈٹ بشری بیگم کو دینا چاہتا ہوں ۔ وزیراعظم عمران خان

Imran Khan
7

مانیٹئرنگ ڈیسک(24 گھنٹے)

PM

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ 22 سال اپوزیشن میں رہنے کے بعد اب بھی کہنا پڑتا ہے کہ میں وزیر اعظم ہوں ، سو دن کی حکومت کا کریڈٹ بشری بیگم کو دینا چاہتا ہوں کیونکہ بشری بیگم ہی مجھے کہتی ہیں کہ آپ وزیر اعظم ہیں ۔

اسلام آباد کے کنونشن سینٹر میں پاکستان تحریک انصاف حکومت کی 100 روزہ کارکردگی سے متعلق  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ انسان کے ہاتھ میں صرف کوشش ہوتی ہے اور نیت کامیابی اللہ دیتا ہے ، ہم نے صرف کوششیں کی ہیں کامیابی اللہ نے دی ہے

انہوں نے کہا کہ ہمارے پیارے نبی ﷺ نے مدینہ کی ریاست کمزور طبقے کی مدد کے لیے بنائی تھی مدینے کی ریاست میں ساری کوششیں رحم کے اوپر تھیں ، وہاں ساری پالیسیاں کمزور طبقے کے لیے بنائی گئیں

عمران خان نے کہا کہ ہم نے جو بھی پالیسی بنائی وہ عام آدمی کے فائدے کو دیکھتے ہوئے بنائی ہے ، بھارت سے دوستی میں بھی عام آدمی کا فائدہ دیکھا ہے ، کیونکہ تجارت کھلنے سے غریب آدمی کو کاروبار کے مواقع ملیں گے ۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہم نے غریبوں کے لیے یکساں تعلیمی نظام بنایا ہے ، کیونکہ غریب آدمی کے بچے کو تعلیم ملنا ضروری ہے

جواب چھوڑیں