سانحہ ساہیوال متاثرہ فیملی جوڈیشل کمیشن کےقیام پرمطمئن ہوتی ہےتوغور کیاجائے۔ وزیراعظم

Imran Khan PM
14

مانیٹئرنگ ڈیسک( 24 گھنٹے)

Sahiwal killings

وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کو ہدایت جاری کی ہے کہ اگر سانحہ ساہیوال کی متاثرہ فیملی جوڈیشل کمیشن کے قیام پر مطمئن ہوتی ہے تو اس پر غور کیا جائے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو ہدایت جاری کی ہے کہ سانحہ ساہیوال کی متاثرہ فیملی کی بات سنی جائے اور اگر وہ جوڈیشل کمیشن کے قیام پر مطمئن ہوتی ہے تو اس پر غور کیا جائے

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے سردار عثمان بزدار کو کو سانحہ ساہیوال کی متاثرہ فیملی سے ملاقات کی ہدایت جاری کی ہے، وہ ان سے ملاقات کرینگے۔ وزیراعظم نے متاثرہ فیملی میں ایک کینسر زدہ مریض کے علاج کی بھی ہدایت جاری کی ہے کہ جبکہ کہا ہے کہ پولیس کا متاثرہ فیملی کے ساتھ رویہ مانیٹر کیا جائے

جواب چھوڑیں