حکومت کوہٹانا پڑے گا ورنہ کوئی اور طاقت آجائے گی ۔آصف زرداری ۔ فضل الرحمن ملاقات

Fazlur Rehman,Asif Zardari
19

مانیئٹرنگ ڈیسک اسلام آباد (24 گھنٹے )

PM Imran Must Go

سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی  کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ حکومت کو چلتا نہیں کیا تو نقصانات کو کور نہیں کر سکیں گے جبکہ کپتان کو گھر جانا ہوگا۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ ‘سیاست میں ایک ہی نظریے پر ہیں کہ حکومت کو چلتا نہیں کیا تو نقصانات کو کور نہیں کر سکیں گے، جبکہ حکومت کے خلاف آواز بلند نہیں کی تو آنے والی نسل معاف نہیں کرے گی۔’

انہوں نے کہا کہ ‘کپتان کو گھر جانا پڑے گا لیکن اِن ہاؤس تبدیلی ہوگی یا وسط مدتی انتخابات ہوں گے یہ وقت بتائے گا، جبکہ ہم نے قیادت نہیں کی تو کوئی اور طاقت آئے گی۔’

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی عیادت سے متعلق سوال کے جواب میں سابق صدر نے کہا کہ ‘بلاول بھٹو، نواز شریف کی عیادت کر چکے ہیں۔’

حکومت کے خلاف عملی طور پر تحریک کے آغاز کے وقت کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ‘یہ وقت اور موسم پر منحصر ہے۔

اس موقع پر مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ ‘ملاقاتیں معمول کا حصہ ہیں، آج کی ملاقات بھی کھانے کی دعوت تھی جبکہ نواز شریف سے بھی ملاقات میں تفصیلی باتیں ہوئی تھیں۔’

انہوں نے کہا کہ ‘آج عشائیہ میں شرکت کے علاوہ کوئی ایجنڈا نہیں تھا۔’

ان کا کہنا تھا کہ ‘موجودہ سیاسی صورتحال پر مکمل یکجہتی اور ہم آہنگی ہے جبکہ جعلی حکمرانوں سے قوم کو نجات دلانے کے لیے یکسو ہیں۔’

ایک صحافی نے سوال کیا کہ عمران خان کہتے ہیں مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے نریندر مودی کا جیتنا ضروری ہے، جس پر مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ‘مودی کا جو یار ہے، غدار ہے غدار ہے۔’

جواب چھوڑیں