حکومت خواتین کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے پر عزم ہے ۔ وزیر اعظم

PM Imran Khan Address
2

مانیئٹرنگ ڈیسک (24 گھنٹے )

Women’s Day

وزیر اعظم عمران خان نے خواتین کے عالمی دن پر پیغام دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کی حکومت خواتین کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے پر عزم ہے تاکہ وہ ملک کی ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ’ہم خواتین کو قومی ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کرنے کے لیے محفوظ اور بہتر ماحول فراہم کرنے کے وعدے کی دوبارہ یقین دہانی کراتے ہیں‘۔

انہوں نے مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کو قائد اعظم کی پاکستان کے لیے جدو جہد میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے پر خراج تحسین بھی پیش کیا۔

ِ

جواب چھوڑیں