تمام سہولتیں اور طاقت ایک چھوٹے سے طبقے کے قبضے میں ہے۔ وزیر اعظم عمران خان

Imran Khan Addressing Ceremony
19

مانیئٹرنگ ڈیسک اسلام آباد (24 گھنٹے )

PM Imran Khan

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہےکہ پاکستان میں لوگ ٹیکس کم اور خیرات زیادہ دیتے ہیں، بدقسمتی سے پاکستان اشرافیہ کا ملک بن کر رہ گیا ہے، یہاں تمام سہولتیں اور طاقت ایک چھوٹے سے طبقے کے قبضے میں ہے۔

اسلام آباد میں میں بین الاقوامی ہاؤسنگ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایک کروڑ مکانات کی کمی ہے،ہاؤسنگ اسکیم کا افتتاح اگلے ماہ کیا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ایسا نظام بن گیا ہے کہ ادارے حکومت سے اپنی زمینیں چھپا رہے ہیں، سرکاری زمین پر قبضے کو جرم قرار دینے کی قانون سازی کریں گے، سرکاری زمینیں چرانے والوں کو جیلوں میں ڈالیں گےوہ

وزیر اعظم نےکہا کہ قبضے کو جرم قرار دینے کے لیے قانون سازی کر رہے ہیں،کچی آبادیاں ریگولرائز کرنے کے لیے منصوبہ بنا رہے ہیں۔

عمران خان کا کہنا ہے کہ 50 لاکھ گھر بنانے میں مشکلات آئیں گی، ہمارے پاس اس منصوبے کے لیے اسٹرکچر نہیں، مورگیج کانظام نہیں۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں حکومت کی ٹاسک فورس محنت سے کام کر رہی ہے، اپریل میں اس منصوبے کا افتتاح ہونے کے بعد تیزی سے کام ہوگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم جلدی میں بھی یہ منصوبہ شروع کرسکتے تھے، لیکن اپنا کام مکمل کرکے افتتاح کا فیصلہ کیا ہے، اس منصوبے سے نچلے طبقے کے لیے اپنے گھر کا حصول ممکن ہوسکے گا۔انہوں نے کہا کہ پروگرام کا مقصد نچلے طبقے کو گھر فراہم کرنا ہے، اسلام آباد میں اتنی مہنگی زمین ہے، کون سا غریب آدمی مکان رکھ سکتا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ کچی آبادیاں ریگولرائز کرنے کے لیے منصوبہ بنا رہے ہیں، ہوائی اڈوں کے قریب علاقے چھوڑ کر کثیر منزلہ عمارتیں بنانے پر توجہ دیں گے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں 500 ارب روپے مالیت کی زمین سے قبضہ واگزار کرایا گیا، چاہتے ہیں کہ نوجوان آگے آئیں، اپنا کاروبار لگائیں

جواب چھوڑیں