وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کے دورے کے بعد امریکہ روانہ ہوگئے

Imran Khan
8

مانیٹئرنگ ڈیسک مدینہ منورہ  :  ( 24 گھنٹے )

PM Flies to US

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دو روزہ دو روزہ دورہ مکمل کرکے آج صبح امریکہ روانہ ہوگئے۔

وزیراعظم کو پرنس محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ مدینہ منورہ سے سعودی ایئرلائن کی چارٹرڈ پرواز سے امریکا روانہ ہوئے۔ سعودی اعلیٰ حکام، سفیر پاکستان  اور سفارتی عملے نے وزیراعظم کو الوداع کہا۔

وزیراعظم 7روزہ دورے میں 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے، جس میں وہ مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا ذکر کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان  امریکی صدر ٹرمپ سے بھی ملاقات کریں گے ۔ ملاقات میں مسئلہ کشمیر اور خطے کی صورت حال پر بات چیت ہوگی۔

جواب چھوڑیں