لودھراں ۔ دھان کی فصل میں کیڑے مار دوائی ڈالتے ہوئے 4 کسان جاں بحق

Pesticide
9

مانیٹئرنگ ڈیسک لودھراں :  ( 24 گھنٹے )

Pesticides,4 Killed

صوبہ پنجاب کے ضلع لودھراں میں دھان کی فصل میں کیڑے مار دوائی ڈالنے کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے سے 4 کسان جاں بحق ہوگئے۔

نجی نیوز چینل کے مطابق لودھراں کےعلاقہ عبداللہ پورمیں 4 کسانوں نے احتیاطی تدابیر کے بغیر دھان کی فصل میں سنڈی سے بچاؤ کے لیے زہریلی کھاد ڈالی جس سے چاروں بےہوش ہوگئے۔

 متاثرہ کسانوں کو تشویشناک حالت میں بہاولپور کے وکٹوریہ اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں 3 کسان رات جان کی بازی ہار گئے جبکہ   صبح ایک کسان دم توڑ گیا۔

جاں بحق چاروں افراد کی لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی ہیں، تمام افراد کی نمازجنازہ عبداللہ پور میں ادا کرنے کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

جواب چھوڑیں