افغانستان جنگ میں امریکہ 17 سال بعد بھی مقاصد حاصل کرنے میں ناکام ۔ سروے رپورٹ

Kabul
20

مانیٹئرنگ ڈیسک (24 گھنٹے)

Report

 ایک بین الاقوامی ادارے پیو ریسرچ سینٹرنے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ امریکا 17 سال بعد بھی افغانستان میں مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔

سینٹر نے افغانستان میں امریکی کی جنگ سے متعلق سروے رپورٹ جاری کی ہے جس میں امریکیوں سے اس جنگ کے حوالے سے انکی رائے پوچھی  گئی

سروے رپورٹ کے مطابق افغانستان پر امریکی حملے کے درست یا غلط ہونے پر امریکی قوم منقسم ہے اور 49 فیصد امریکی سمجھتے ہیں کہ واشنگٹن افغانستان میں مقاصد حاصل نہیں کر پایا۔

رپورٹ کے مطابق 16 فیصد امریکی اس ابہام کا شکار ہیں کہ افغانستان میں امریکا کامیاب ہوا یا ناکام۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2009 سے 2011 تک امریکیوں کا خیال تھا کہ امریکا اپنے مقاصد میں کامیاب ہوگا لیکن اس میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے اور 2014 اور 2015 میں مثبت سے زیادہ منفی ردعمل سامنے آئے۔

جواب چھوڑیں