بھارت نے خطے میں خطرناک صورت حال پیدا کر دی ہے ۔ ملیحہ لودھی

Maliha Lodhi
39

مانیٹرنگ ڈیسک نیویارک:  (24 گھنٹے )

UN News

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا کہ کشمیر میں بھارت کئی دہائیوں سے عالمی اقدار اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کررہا ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے برطانوی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان امن جبکہ بھارت بدامنی اور کشیدگی کو فروغ دے رہا ہے۔

ملیحہ لودھی نے کہا کہ اقوام عالم کشمیر میں انسانیت سوز مظالم پر اب خاموش نہیں رہ سکتے۔پاکستانی سفیر نے کہا کہ سیکرٹری جنرل کے بیان سے پاکستان کے مؤقف کی تائید ہوئی ہے، سیکریٹری جنرل نے نفی کی کہ مسئلہ کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ ہے۔

ملیحہ لودھی نے کہا کہ کشمیرمیں بھارت کئی دہائیوں سے عالمی اقدار اور انسانی حقوق پامال کر رہا ہے، بھارت نے خطے میں خطرناک صورت حال پیدا کر دی ہے۔

پاکستانی سفیر نے مزید کہا کہ انسانی حقوق پر لیکچر دینے والوں کوکشمیری عوام کی بھی پرواہ ہونی چاہیے

جواب چھوڑیں