سوجی ڈائٹنگ اور وزن کم کرنے والے افراد کیلئیے بحد مفید

Sweet Dish
17

مانیٹئرنگ ڈیسک (24 گھنٹے)

Sweet Dish

وزن کم کرنے کے لیے سوجی ایک بہترین غذا ہےکیونکہ اس میں آٹے اور چاول کی طاقت موجود ہے۔ سوجی ڈائٹنگ کرنے والے افراد کے لیے بے حد مفید ہے یہ انسانی جسم میں روٹی اور چاول کی کمی کو پورا کرتی ہے۔ اگر اس کا باقاعدگی اور مناسب طریقے سے استعمال کیا جائے تو سو فیصد وزن میں کمی نظر آتی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوجی کا استعمال بھارت میں بہت زیادہ کیا جاتا ہےاور خاص کر جنوبی بھارت کے رہائشی ناشتے اور ڈیسرٹ میں باقاعدگی سے سوجی سے بنی ڈششز کا استعمال کرتے ہیں۔

اپما اور ڈوسا‘وہ خاص ڈششز ہیں جو جنوبی بھارت میں بے حد پسند کی جاتی ہیں، یہ خالص سوجی سےبنائی جاتی ہیں اور انہیں ناشتے میں کھایا جاتا ہے۔ دوسری جانب ڈیسرٹ میں ’سوجی کا حلوہ‘ بھارتیوں کا پسندیدہ ہے۔

ہمارے ہاں بھی سوجی کا استعمال کافی چیزوں میں ہوتا ہے جن میں پن کیک، کیک، سوجی کا حلوہ، پاستا، دلیہ اور دیگر ڈششز شامل ہیں

سوجی میں کاربوہائیڈریٹ شامل ہے جو انسانی جسم میں توانائی کو فروغ دینے میں مدد کرتا ہے۔

یو ایس ڈی اے کی رپورٹ کے مطابق سوجی میں زیرو کولیسٹرول شامل ہے (یعنی اس میں کولیسٹرول بلکل بھی شامل نہیں ہے) جس کے سبب اس کا شمار ایک بہترین غذائی اجزاء میں ہوتا ہے

جواب چھوڑیں