پاکستان سرحدوں کے پار بالخصوص افغانستان میں امن کا خواہاں ہے ۔ڈی جی آئی ایس پی آر

DG ISPR
3

مانیٹئرنگ ڈیسک(24 گھنٹے)

Pakistan Wishes

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ پاکستان سرحدوں کے پار بالخصوص افغانستان میں امن کا خواہاں ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان میں مقیم غیر ملکی میڈیا کے صحافیوں نے میجر جنرل آصف غفور سے ملاقات کی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے غیر ملکی میڈیا کے صحافیوں کو پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال اور جاری آپریشنز پر بریفنگ دی۔

ملاقات میں پاک افغان سرحد سے متعلق امور اور لائن آف کنٹرول کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل آصف غفور نے صحافیوں کو بتایا کہ کامیاب کلیئرنس آپریشنز سے ملک کی سیکیورٹی صورتحال بہت بہتر ہوئی ہے، ہم اب استحکام کی جانب گامزن ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ملک میں امن بحال کرنے کے بعد پاکستان سرحدوں کے پار بالخصوص افغانستان میں امن کا خواہاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی کمیونٹی پاکستان کو اپنے رپورٹرز کے ذریعے دیکھتی ہے، اس لیے ہم توقع رکھتے ہیں کہ غیر ملکی رپورٹرز پاکستان کی بہتر ہوتی سیکیورٹی صورت حال کو اجاگر کریں گے، اس سے غیر ملکی سرمایہ کاری کے مواقع پیدا ہوتے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان کا درست تشخص اجاگر کرنے میں میڈیا کا کردار بہت اہم ہے۔

جواب چھوڑیں