دہئی ۔ پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری

Pak Vs Australia Toss
4

مانیٹئرنگ ڈیسک (24 گھنٹے)

ٖFirst Test

 پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری ہے۔

دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیتنے کے بعد بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

قومی ٹیم میں بلال آصف کو ٹیسٹ کیپ دی گئی ہے جب کہ آسٹریلیا کے ایرون فنچ، مارنوس لابوسشان اور ٹریوس ہیڈ اپنا ڈیبیو میچ کھیل رہے ہیں۔

میچ سے قبل آل راؤنڈر شاداب خان انجری کے باعث پہلے ٹیسٹ سے باہر ہوچکے ہیں جن کی دوسرے میچ میں شرکت متوقع ہے جب کہ محمد حفیظ بحیثیت اوپنر ٹیم میں شامل ہوئے ہیں۔

بیٹنگ لائن اپ کی بیک بون اظہر علی بھی کارکردگی دکھانے کے لیے پُرعزم ہیں جن کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کو شکست دینی ہے تو لمبی پارٹنر شپ قائم کرنا پڑیں گی۔

آسٹریلیا کے خلاف میچ کے لیے قومی ٹیم محمد حفیظ، امام الحق، اظہر علی، اسد شفیق، حارث سہیل، بابراعظم، کپتان سرفراز احمد، یاسر شاہ، بلال آصف، وہاب ریاض اور محمد عباس پر مشتمل ہے۔

آسٹریلوی ٹیم کی قیادت ٹم پین کررہے ہیں جب کہ ٹیم میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں، عثمان خواجہ، مچل مارش، ٹریوس ہیڈ، مارنس لیبسچگنی، مچل اسٹارک، پیٹر سڈل، جون ہولاند اور نیتھن لیون ہیں۔

جواب چھوڑیں