پاکستان نے اردو لغت کی پہلی ڈیجیٹل ڈکشنری متعارف کرادی

Digital urdu dictionary
32

اسلام آباد (24 گھنٹے)

وفاقی حکومت نے اردو لغت کی پہلی ڈیجیٹل ڈکشنری متعارف کرا دی ہے۔

صدر ممنون حسین کی پاکستان کی پہلی اردو لغت کی ڈیجیٹل ڈکشنری کا افتتاح کیا۔
حکومت پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈکشنری ملکی لغت کی تاریخ کا ایک بڑا اثاثہ ہے اور یہ اردو زبان کی تشہیر میں اہم کردار ادا کرے گی۔
بائیس والیمز پر مشتمل ڈیجیٹل ڈکشنری 2 لاکھ 64 ہزار الفاظ محفوظ ہیں اور اردو ڈکشنری کو ڈیجیٹلائز کرنے سے ہزار سال پرانی ثقافت اور روایات کو محفوظ رکھا جا سکے گا۔
یو ڈی بی ڈاٹ جی او وی ڈاٹ پی کے پر کلک کر کے ڈیجیٹل ڈکشنری تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔

جواب چھوڑیں