بھارتی پائلٹ ابھی نندن واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے

Indian Pilot
9

مانیئٹرنگ ڈیسک (24 گھنٹے )

Hands Over

بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو واہگہ پر بھارتی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خطاب کے دوران جذبہ خیرسگالی کےتحت بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کا اعلان کیا تھا

ذرائع کے مطابق واہگہ کے مقام پر سخت سیکورٹی میں بھارتی پائلٹ ونگ کمانڈر ابھی نندن کو بھارتی ہائی کمیشن حکام کے حوالے کیا گیا۔پاکستانی حکام نے بھارت کے سفارتی حکام کی طرف سے فراہم کردہ ضروری کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد ابھی نندن کو حوالے کردیا ہے۔

پاکستانی حکام نے بھارتی پائلٹ کی حوالگی سے پہلے اس کا مکمل میڈیکل چیک اپ کیا اور انہیں واہگہ سرحد پر بھارتی سفارتی و فوجی حکام کے حوالے کیا۔واہگہ بارڈ پر ابھی نندن کی حوالگی کے مواقع پر ملکی و غیر ملکی میڈیاکے نمائندوں کی بڑی تعداد موجودرہی۔

جواب چھوڑیں