سینڈ ہرسٹ ۔ پاک فوج کے میجرعمر فاروق کی شاندار کارکردگی ۔ ملکہ برطانیہ نےسرٹیفکیٹ سےنواز

Major Umer Farooq
9

مانیٹئرنگ ڈیسک (24 گھنٹے)

Royal Military Academy

پاک فوج کے جوان اور برطانوی پلاٹون کے کمانڈر میجر عمر فاروق کو شاندار کارکردگی پر ملکہ برطانیہ نے سرٹیفکیٹ سے نواز، پاک فوج کی صلاحیتوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

رائل ملٹری اکیڈمی سینڈ ہرسٹ میں پلاٹون کی پریڈ ہوئی جس میں پاک فوج کے میجر عمر فاروق کی کمانڈ میں پلاٹون سال کی بہترین پلانٹون قرار پائی، پلاٹون کو ملکہ الزبتھ نے غیرمعمولی مہارت پر اعزاز عطا کیا۔ ملکہ نے شاندار پیشہ وارانہ کارکردگی پر پاک فوج کے افسر عمر کی بھی تعریف کی، میجر عمر کو شاندار خدمات کے اعتراف پر ملکہ الزبتھ نے سرٹیفکیٹ بھی عطا کیا۔

میجر عمر کا نام رائل ملٹری اکیڈمی کی لائبریری کے اعزازی بورڈ پر بھی لکھا گیا، میجر عمر کی خدمات کا اعتراف اور اعزاز پاک فوج کے لیے قابل فخر ہے۔

جواب چھوڑیں