بھارت نے راجستھان کے ائیربیس سے پاکستان میں میزائل حملے کا منصوبہ بنایا تھا۔ زرائع

Indian Plane
10

مانیئٹرنگ ڈیسک (24 گھنٹے )

Pak India Tension

اعلیٰ حکومتی ذرائع نے انکشاف کیا ہےکہ پاکستان پر میزائل حملے میں ناکامی کے بعد بھارت پاکستان کے کچھ شہروں میں بڑے دہشت گرد حملے کراسکتا ہے۔

نجی نیوز چینل کے مطابق اعلیٰ حکومتی ذمہ دار نے بتایا کہ ’پاکستان اور بھارت کی حکومت کے درمیان اس وقت براہِ راست کوئی رابطہ نہیں‘۔ذرائع نے بتایا کہ اس تمام تر صورتحال کے باوجود پاکستان اور بھارت کی سیکیورٹی ایجنسیز کے درمیان رابطہ برقرار ہے اور یہ رابطہ 27 اور 28 فروری کی رات کو بھی ہوا تھا

نجی چینل کےمطابق اعلیٰ حکومتی ذمہ دار نے بتایا کہ بھارت نے راجستھان کے ائیربیس سے پاکستان میں 6،7 جگہ پر میزائل حملے کا منصوبہ بنایا تھا‘ ذرائع نے مزید بتایا کہ ’پاکستان کی سیکیورٹی ایجنسیز کو اس حملے کا قبل از وقت پتا چلا جس پر ایجنسیز نے بھارتی ایجنسیز کو خبردار کیا کہ ہمیں آپ کے منصوبے کا پتا چل گیا ہے اس لیے اگر آپ حملہ کریں گے تو ہم بھی تیار بیٹھے ہیں، آپ کے حملے کی جو شدت ہوگی تو ہمارا حملہ اس سے تین گنا زیادہ ہوگا‘

جواب چھوڑیں