لائن آف کنٹرول پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ ۔پاک فوج کا ایک جوان شہید

ISPR File
9

مانیٹئرنگ ڈیسک راولپنڈی : ( 24 گھنٹے )

Soldier Martyred

آزاد جموں و کشمیر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے ایک حولدار شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق بھارتی فورسز نے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے حاجی پیر سیکٹر میں پاکستانی فورسز کو نشانہ بنایا۔

بھارت کی اس اشتعال انگیزی سے 33 سالہ حولدار ناصر حسین شہید ہوگئے۔

شہید ناصر حسین کا تعلق پنجاب کے علاقے نارووال سے تھا جنہوں نے 16 سال قبل پاک فوج میں شمولیت اختیار کی تھی۔

حاجی پیر سیکٹر آزاد کشمیر کے ضلع حویلی میں واقع ہے جسے گزشتہ کئی دنوں سے بھارتی فورسز کی جانب بلا اشتعال فائرنگ کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

خیال رہے کہ ناصر حسین گزشتہ 3 روز کے دوران حاجی پیر سیکٹر میں شہید ہونے والے پاک فوج کے دوسرے جوان ہیں۔ اس سے قبل پاک فوج کے سپاہی غلام رسول بھی بھارتی فورسز کا نشانہ بن کر شہید ہوگئے تھے جن کا تعلق پنجاب کے علاقے ضلع بہاولنگر سے تھا۔

جواب چھوڑیں