مولانا فضل الرحمن کی اے پی سی جاری ۔ شہباز شریف اور بلاول بھٹو کی عدم شرکت

Azadi March Opposition
9

مانیٹئرنگ ڈیسک اسلام آباد :(24 گھنٹے )

Opposition’s APC

جمعیت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی آل پارٹیز کانفرنس کا اجلاس جاری ہے ، جس میں مشاورت کے بعد دھرنے کے مستقبل اور احتجاجی تحریک کے بارے میں اعلان کیا جائے گا۔

آل پارٹیز کانفرنس میں شریک رہنماؤں میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری، نیشنل پارٹی کے سینیٹر میر کبیر احمد شاہی، رہبر کمیٹی کے رکن شفیق پسروری، عوامی نیشنل پارٹی کے جنرل سیکریٹری میاں افتخار حسین شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق آل پارٹیز کانفرنس میں مولانا فضل الرحمان اپنے اتحادیوں سے مشاورت کریں گے، جس کہ بعد مولانا فضل الرحمان دھرنے کے مستقبل اور احتجاجی تحریک کے بارے میں اعلان کریں گے۔

اے پی سی میں راجا پرویز اشرف، نیئر بخاری اور فرحت اللہ بابر پر مشتمل پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کا وفد بھی شریک ہے تاہم چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری شریک نہیں ہیں ۔

جواب چھوڑیں