اپوزیشن کی بڑی بیٹھک آج بلاول بھٹو کے افظار ڈنر پر ہوگی

Bilawal, Maryam , Fazal
12

مانیئٹرنگ ڈیسک اسلام آباد (24 گھنٹے )

Opposition huddle

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی دعوت پر آج اپوزیشن جماعتوں کے رہنمائوں کا افطارڈنر پر اکٹھ ہورہا ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک کب اور کیسے چلانی ہے؟ بلاول بھٹو نےحکمت عملی طے کرنے کے لئے زرداری ہائوس اسلام آباد میں افطار ڈنر رکھا ہے۔

بلاول بھٹو نے مریم نواز،حمزہ شہباز،جماعت اسلامی،جے یو آئی (ف) اے این پی سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کی قیادت کو وفود کی صورت میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب کے مطابق مریم نواز اور حمزہ شہباز وفد کے ہمراہ اس افطار ڈنر میں شریک ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق افطار ڈنر میں شرکت سے قبل مریم نواز پارٹی رہنمائوں کے ساتھ مشاورتی ملاقاتیں کریں گی

جواب چھوڑیں