حکومت شہباز شریف کے خلاف تحریک عدم اعتماد لا کر دکھائے۔ خورشید شاہ

Khurshid shah
7

مانیٹئرنگ ڈیسک( 24 گھنٹے)

Kurshid Shah

پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ ۔چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اگر کسی میں ہمت ہے تو شہباز شریف کے خلاف تحریک عدم اعتماد لا کر دکھائے، حکومت قومی اسمبلی کی کارروائی بھی نہیں چلا سکے گی۔

رہنما پیپلز پارٹی خورشید شاہ نے کہا کہ ماضی میں تحریک انصاف کے اراکین ایوان میں رقص کرتے رہے ہیں، حکومت نے ڈگر نہ بدلی تو اپوزیشن کو بھی ایسا ہی کرنا پڑے گا، قومی اسمبلی کو بے توقیر طریقے سے چلانے نہیں دیں گے۔وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان اسمبلی کو کنٹینر کی طرح چلانے کی کوشش کر رہے ہیں اور اسمبلی میں بھی کنٹینر کی سیاست کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ڈلیور کرنے میں ناکام رہی ہے اور اب عوام کو لڑائیوں میں الجھانا چاہتی ہے۔عمران خان کی آئی ایم ایف چیف سے ملاقات کو پاکستان کی تذلیل قرار دیتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ وزیراعظم کی آئی ایم ایف چیف سے ملاقات کی ماضی میں مثال نہیں ملتی

خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان پاکستان کی تذلیل کرنے کے سوا کچھ نہیں کر سکتے، کشکول توڑنے اور خود کشی کا اعلان کرنے والا خود آئی ایم ایف کے سامنے پیش ہوا۔چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ اگر کسی میں ہمت ہے تو شہباز شریف کے خلاف تحریک عدم اعتماد لا کر دکھائے، حکومت قومی اسمبلی کی کارروائی بھی نہیں چلا سکے گی۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے اسپیکر، شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک کی وجہ سے پارلیمنٹ چلانے کی کوشش کی۔رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ حکومت نے اسپیکر اسد قیصر کو پریشان کر دیا ہے، اسپیکر کو کمیٹی ارکان کی ردوبدل کا اختیار نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسپیکر کو صرف پارٹی کی درخواست پر ردو بدل کرنے کا اختیار ہے۔ایم کیو ایم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ ایم کیو ایم حکومت کو بلیک میل کر کے فائدہ لے گی انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کی تاریخ ہے کہ موقع سے فائدہ اٹھاتی ہے، ایم کیو ایم کو اپوزیشن کا حصہ سمجھتے ہیں نہ سمجھیں گے

جواب چھوڑیں