خواجہ آصف پر سیاہی پھنکنےوالے شخص کو ایک ماہ قید کی سزا

asif
60

 سیالکوٹ(24 گھنٹے)

وزیر خارجہ خواجہ آصف پر سیاہی پھنکنے والےشخص کو ایک ماہ قید کی سزا سنا دی گی ہے۔

ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ نے لکھا کہ مظفرپور کے رہائشی فیاض رسول کو نفرت آمیز جذبات ابھارنے اور نقصِ امن کا ماحول پیدا کرنے پر سزا سنائی گئی۔

حکم نامے میں کہا گیا کہ ’فیاض رسول نے اپنی شر انگیز تقریر کے ذریعے مختلف مواقع پر مذہبی ہم آہنگی اور پرامن ماحول کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جو پبلک آرڈ کی خلاف ورزی ہے تاہم ملزم مزید پرامن ماحول کو بگاڑ سکتا ہے‘۔

پنجاب مینٹینس آف پبلک آرڈ آرڈیننس 1960 کے سیکشن 3 کے تحت حوالگی کے

حکم نامے میں تحریر کیا گیا کہ ’قانون کی بالادستی، مذہبی ہم آہنگی اور امن و امان کو نقصان پہنچانے کو روکنا ضروری ہے۔

واضح رہے کہ 10 مارچ کو خواجہ آصف مسلم لیگ (ن) کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے کہ ایک شخص نے ان پر سیاہی پھینکی تھی۔

جواب چھوڑیں