عوام پرگیس بم گرانے کی تیاری ۔ اوگرا کی قیمتوں میں 47 فیصد تک اضافے کی منظوری

Gas
11

مانیئٹرنگ ڈیسک اسلام آباد (24 گھنٹے )

Gas Bomb

عوام پرگیس بم گرانے کی تیاری کرلی گئی، اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں 47 فیصد تک اضافے کی منظوری دے دی۔

 نجی نیوزچینل کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گیس کی قیمتوں میں 47 فیصد تک اضافے کی منظوری دے دی۔ سوئی ناردرن کے صارفین کے لیے گیس 236 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی ہوگئی ہے۔

دوسری جانب سوئی سدرن کے صارفین کا ٹیرف بھی 159 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگا ہوگیا ہے۔

ترجمان اوگرا کا کہنا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں مالی سال 20-2019 کے لیے کیا گیا ہے۔ اوگرا نے یکم جولائی سے گیس قیمتوں میں اضافے کی سفارش کی ہے۔

گیس قیمتوں میں اضافے کا اطلاق حکومت کی جانب سے نوٹی فیکیشن کے بعد ہوگا۔

جواب چھوڑیں