پرویز مشرف نے حدیبیہ کیس میں شریف فیملی کو این آر او دیا۔ وزیراعظم عمران خان

PM Imran Khan
5

مانیئٹرنگ ڈیسک اسلام آباد:  (24 گھنٹے )

Imran Khan

وزیراعظم عمران خاننے کہا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف نے حدیبیہ کیس میں شریف فیملی کو این آر او دیا۔

وزیراعظم سے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں وزیراعظم نے کہا کہ پرویز مشرف نے حدیبیہ کیس میں شریف فیملی کو این آر او دیا، حدیبیہ کیس کا فیصلہ میرٹ پر کیا جاتا تو آج پاکستان میں منی لانڈرنگ کا خاتمہ ہوچکا ہوتا۔

عمران خان نے کہا کہ اب تک منی لاندڑنگ سے متعلق تمام کیسز میں حدیبیہ کیس کا ماڈل استعمال کیا گیا، فرنٹ مینوں کے ذریعے پیسہ ملک سے باہر بھیجاگیا اور پھر واپس منگوایا گیا۔

وزیعراعظم  نے کہا کہ نواز شریف اور آصف زرداری کے پیسے میں یہی ماڈل سامنے آیا ہے، عوام کومقروض بناکر اس خطیر رقم سے کس نے اپنی ذاتی تجوریاں بھری ہیں، عوام کو گمراہ کرنے والوں کا اصل چہرہ قوم کو دکھایا جائے۔

جواب چھوڑیں