فرانسیسی صدر کا نوٹر ڈیم چرچ کو دوبارہ اصل حالت میں بحال کرنے کا اعلان

Notre-Dame
14

مانیئٹرنگ ڈیسک پیرس (24 گھنٹے )

Notre-Dame

فرانسیسی صدر ایمائنول میکرون  نے بارہویں صدی کے تاریخی گرجا گھر نوٹر ڈیم چرچ کو دوبارہ اصل حالت میں بحال کرنے اور تعمیر نو کا اعلان کیا ہے۔

دنیا بھر میں مشہور 800 سال قدیم پیرس کے نوٹرڈیم چرچ میں لگی خطرناک آگ کئی گھنٹے بعد بجھا دی گئی، جبکہ فائر بریگیڈ حکام کا کہناہےکہ عمارت کے اصل ڈھانچے کو بچاکر چرچ کو مکمل تباہی سے بچا لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آگ سے متاثر ہوکر چرچ کی چھت جل گئی ہے ، ایک بلند مینار گر گیاجبکہ اس کے دو مین ٹاور بچا لیے گئے ہیں، 400 فائر فائٹرز نے آگ بجھانے میں حصہ لیا ۔

حادثے کی جگہ پہنچنے والے فرانس کے نائب وزیر داخلہ لورنٹ نونیزنے آگ بجھانے کے لیئے طیاروں کی مدد نہ لینے کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ایسے ایکشن سے چرچ کے ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچنے کا خدشہ تھا ۔

جواب چھوڑیں