الیکشن کمیشن کا غیراخلاقی زبان استعمال کرنے پر عمران خان کو نوٹس

imran
31

اسلام آباد (24 گھنٹے)

Imran Khan

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے انتخابی مہم کے دوران امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کے خلاف غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے پر نوٹس لے لیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے عمران خان کو کل یعنی جمعرات کو ذاتی حیثیت یا وکیل کے ذریعے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق نامناسب اور غیر اخلاقی زبان استعمال کا نوٹس میڈیا میں آنے والی خبروں کی بنیا د پر لیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 4 رکنی بینچ عمران خان کے خلاف از خود نوٹس کی سماعت کرے گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان سیاسی جماعتوں کی جانب سے نازیبا اشتہارات نشر کرنے پر بھی پابندی عائد کرچکا ہے۔

جواب چھوڑیں