وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کی 10 رکنی نئی کابینہ نے حلف اٹھالیا۔

CM Murad Ali Shah
15

کوئٹہ (24 گھنٹے)

Sindh Cabinet

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی 10 رکنی نئی کابینہ نے حلف اٹھالیا۔

حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں ہوئی جہاں قائم مقام گورنر آغا سراج درانی نے نئی کابینہ سے حلف لیا۔

حلف لینے والوں میں سعید غنی، شہلا رضا، اسماعیل راہو، سردار شاہ، محبوب الزماں، شبیر بجارانی، ہری رام کشوری لال اور عذرا فضل پیچوہو شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق سعیدغنی، شہلارضا، اسماعیل راہو، محبوب الزماں، شبیرجکھرانی، ہری رام کشوری لال، ڈاکٹر عذرا فضل اور سردار شاہ  نئی کابینہ میں وزیر ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرسٹر مرتضی وہاب اور محمد بخش مہر کو وزیر اعلیٰ سندھ کا مشیر بنایا گیا ہے۔

سندھ کی نئی کابینہ میں ناصر شاہ، سہیل انور سیال اور جام خان شورو جیسے بڑے بڑے ناموں کو آؤٹ کردیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں