ایپل کمپنی کے جدید فیچرز سے آراستہ ایکس سیریز کے تین نئے سیٹ آگئے

iphone1
10

مانیٹئرنگ ڈیسک (24 گھنٹے)

New Models

ایپل کمپنی نے جدید فیچرز سے آراستہ ایکس سیریز کے تین نئے سیٹ متعارف کرادیے جن کا ڈسپلے، اسٹوریج اور کیمرے ماضی کے مقابلے میں جاندار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایپل کی جانب سے نئی پراڈکٹ متعارف کرانے کے حوالے سے گزشتہ روز مرکزی دفتر میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹم کک نے اسمارٹ واچ اور ایکس سیزیز کے نئے موبائلز کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

ایپل کی جانب سے آئی فون ایکس سیریز کو جاری رکھنے کا اعلان بھی سامنے آیا، ٹم کک نے شرکاء کو آگاہ کیا کہ متعارف کرائے جانے والے نئے سیٹس کو  ایکس ایس، ایکس ایس میکس اور ایکس آر کا نام دیا گیا۔ آئی فون کا دعویٰ ہے کہ مذکورہ سیٹس جدید ٹیکنالوجی کے حامل ہیں اور ان کی اسکرین پرانے فونز کے مقابلے میں دگنی ہیں۔

تینوں نئے ماڈلز کی قیمت گزشتہ فونز سے زیادہ رکھی گئی ہے جبکہ ایکس ایس اور ایکس ایس میکس میں صارفین کے لیے سب سے بڑی اسٹوریج کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔

ایکس ایس اور ایکس ایس میکس گزشتہ سال متعارف کرائی گئی سیریز کا تسلسل ہیں جس میں چہرے کو شناخت کرنے والی ٹیکنالوجی شامل ہے۔

جواب چھوڑیں