نواز شریف اے پی سی میں شرکت ۔ شہباز سے مشورے کا وقت مانگ لیا۔ فضل الرحمن

Nawaz Sharief and Mulana Fazal ur Rehman
7

مانیٹئرنگ ڈیسک(24 گھنٹے)

APC

نواز شریف نے فی الحال اے پی سی میں شرکت سے انکار کر دیا ہے، شہباز شریف سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کریں گے۔سابق وزیراعظم نواز شریف اور جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان 2 گھنٹے ملاقات ہوئی جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

نواز شریف نے اے پی سی میں شرکت کو شہباز شریف کی رضامندی سے مشروط کرتے ہوئے فی الحال انکار کر دیا ہے، دنیا نیوز ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن اے پی سی میں اعلیٰ سطح کا وفد بھیج سکتی ہے۔

تاہم نواز شریف کی اے پی سی میں شرکت کا فیصلہ چند روز میں ہو گا جو شہباز شریف سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا، اس سلسلے میں کل قومی اسمبلی آمد پر شہباز شریف سے مشاورت ہو گی۔

احسن اقبال کا کہنا ہے کہ شہباز شریف سے مشاورت کے بعد مولانا کو آگاہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی اصولی اختلاف نہیں، ہم حکومت نہیں گرانا چاہتے۔

دوسری جانب ملاقات بارے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سیاست میں رہنماؤں کی آپس میں گپ شپ ہوتی رہتی ہے، نواز شریف سے ملاقات میں تمام معاملات پر گفتگو ہوئی، اس بات پر اتفاق ہوا کہ موجودہ حالات میں اے پی سی ناگزیر ہے، تاہم نواز شریف نے کہا کہ وہ شہباز شریف سے ملاقات کے بعد اے پی سی میں شرکت کا جواب دیں گے

جواب چھوڑیں