نوازشریف نے کارکنوں کو مخالفین کو غیر اخلاقی جواب دینے سے روک دیا

Nawaz sharif stop workers
35

 لاہور(24گھنٹے)

 

سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ عوام انتخابات میں منفی سیاست کرنے والوں کو مسترد کردیں گے۔

سابق وزیراعظم نوازشریف نے کارکنوں اور پارٹی عہدیداروں کو عام انتخابات کےلئے بھرپورتیاری اور کمر کس لینے کی ہدایت کردی۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے جاتی امرا میں اپنی رہائش گاہ پر مختلف شہروں سے آنے والے رہنماؤں اور کارکنوں سے ملاقات کی۔

پارٹی عہدیداروں سے ملاقات میں سابق وزیراعظم نوازشریف نے رہنماؤں اور کارکنوں کو مخالفین کوغیر اخلاقی جواب دینے سے روک دیا۔ نواز شریف نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں عوام منفی سیاست کرنیوالوں کو خود مسترد کر دیں گے ۔ واضح رہے کہ نیب ریفرنس کیسز میں نوازشریف اپنی بیٹی کے ہمراہ کل اسلام آباد کی احتساب عدالت میں بھی پیش ہوں گے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.