مریم نواز کی جیل حکام سے لائف سیونگ یونٹ قائم کرنے کی درخواست

Nawaz Sharif
5

مانیئٹرنگ ڈیسک (24 گھنٹے )

Nawaz Sharief

سابق وزیراعظم نواز شریف نے بگڑتی صحت کے باوجود ہسپتال منتقل ہونے سے انکار کے بعد ان کی صاحبزادی مریم نواز نے جیل حکام سے لائف سیونگ یونٹ قائم کرنے کی درخواست کردی۔

مریم نواز نے نواز شریف سےملاقات کے بعد ٹویٹر میں اپنے پیغام میں کہا کہ حکومت کی جانب سے معائنے کے لیے بھیجے گئے کارڈیالوجسٹ کے مطابق سابق وزیراعظم کے دل کی بیماری ‘بگڑ’ چکی ہے۔

انہوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ‘میں نے جیل حکام سے درخواست کی ہے کہ جیل کی حدود میں فوری طور پر طبی امداد اور لائف سیونگ یونٹ قائم کیا جائے’۔

جواب چھوڑیں