نواز شریف نے طبی بنیادوں پر ضمانت کیلیئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

Nawaz
3

مانیئٹرنگ ڈیسک اسلام آباد: (24 گھنٹے )

Nawaz Moves IHC

 نواز شریف نے العزیزیہ ریفرنس میں ضمانت کے لئے ایک بار پھر اسلام اباد ہائی کورٹ میں درخواست جمع کرادی ہے ۔ نئی میڈیکل رپورٹس بھی عدالت میں جمع کرا دیں گئیں۔

احتساب عدالت نے گزشتہ سال سابق وزیراعظم کو العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں 7 سال قید کی سزا سنائی تھی جس کے خلاف ان کے وکیل کی جانب سے دائر درخواست میں عدالت سے طبی بنیادوں پر سزا معطلی کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ احتساب عدالت کی 24 دسمبر 2018 کو سنائی گئی سزا کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہے جس پر فیصلے تک سزا معطل کر کے طبی بنیادوں پر ضمانت دی جائے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹرز کی رائے ہے کہ نواز شریف کو متعدد جان لیوا امراض لاحق ہیں جب کہ درخواست کے ساتھ میڈیکل رپورٹس اور ڈاکٹرز کی رائے کو بھی منسلک کیا گیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے  کہ سیاسی مخالفین اور حکومتی افراد نے پروپیگنڈا کیا کہ علاج کے لیے ضمانت کی درخواست این آر او ہے اور سزا معطلی کی درخواست کو این آر او کہنا توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ اگر سزا معطل کی گئی تو اس سے پراسیکیوشن کے کیس پر کوئی فرق نہیں پڑے گا سابق وزیراعظم کی جانب سے سزا معطلی کی درخواست میں نیب، جج احتساب عدالت اور سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل کو فریق بنایا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں