سردار یعقوب ناصرقائم مقام صدررہیں گے، اجلاس میں فیصلہ

Nawaz meets PM Abbasi, party leaders at Punjab House
40

اسلام آباد(24گھنٹے)

پارٹی صدارت سے نااہلی کے بعد نواز شریف نے پنجاب ہاؤس میں بیٹھک لگالی، اجلاس میں پارٹی کے مستقبل سے متعلق فیصلے کیا گیا کہ سردار یعقوب ناصر قائم مقام صدر رہیں گے جبکہ رہنماؤں نے شہباز شریف کو پارٹی صدر بنانے کی تجویز دے دی۔

تفصیلات کے مطابق وزارت عظمی کے بعد پارٹی صدارت سے بھی نااہلی کے بعد صورتحال پر نوازشریف کے زیر صدارت پنجاب ہاؤس میں مشاورتی اجلاس ہوا، اجلاس میں انتخابی اصلاحات کیس کے عدالتی فیصلے، پارٹی صدارت، سینیٹ الیکشن اور آئندہ کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سردار یعقوب ناصر قائم مقام صدر رہیں گے جبکہ رہنماؤں نے شہبازشریف کوپارٹی صدربنانے کی تجویز دی۔اس سے قبل نوازشریف پنجاب ہاؤس کی بالائی منزل پر پہنچے تو لیگی کارکنان اوررہنماؤں نے نوازشریف کے حق میں اور عدلیہ مخالف نعرے لگائے۔

نوازشریف ایک بار پھر عدلیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کے قانون سےانحراف کرکےمجھے نااہل کیا گیا، نوازشریف گھبرانے والا نہیں، 20 کروڑ عوام نے نہ 28جوالائی کافیصلہ مانا نہ مانے گی ، اقامے پر پتہ نہیں مجھے کتنی بار نااہل کریں گے، مجھے تو نااہل قرار دیا گیا بتایا جائے ان کو کون نااہل قرار دے گا۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز سپریم کورٹ کی جانب سے انتخابی اصلاحات ایکٹ کیس 2017 کا فیصلہ سنایا گیا، جس کے تحت سابق وزیر اعظم نواز شریف مسلم لیگ (ن) کی صدارت کے لیے نااہل قرار پائے اور 28 جولائی کے بعد ان کے تمام فیصلوں کو کالعدم قرار دے دیا گیا تھا۔

جواب چھوڑیں